کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے وفاقی سول انٹیلیجنس ایجنسی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر آن لائن منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی، تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ا یس آئی یو ) نے وفاقی انٹیلیجنس ایجنسی کے ساتھ ملکر جمشید کوارٹر میں چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی ،کارروائی کے دوران مبینہ طور پرآن لائن منشیات فروشی میں ملوث ملزم عظمت خان عرف کاکی کو گرفتار کرلیا،ایس آئی یو حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 کلو 220 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔