کراچی (نیوز ڈیسک) بلدیاتی انتخابات میں بھاری نقصان، کیئر اسٹارمر پر استعفیٰ کا دباؤ بڑھ گیا۔ لیبر پارٹی 1400سے زائد کونسل نشستیں ہار گئی،ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں بھی شکست کا سامنا ۔ کئی ارکان نے اسٹارمر سے استعفے کا مطالبہکردیا،ریفارم یو کے اور گرین پارٹی کو نمایاں کامیابی ملی۔گارڈین کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو بلدیاتی اور علاقائی انتخابات میں لیبر پارٹی کی بڑی شکست کے بعد شدید سیاسی دباؤ کا سامنا ہے۔ لیبر پارٹی انگلینڈ میں 1400 سے زائد کونسل نشستیں ہار گئی جبکہ ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں بھی اس کی پوزیشن کمزور ہوگئی۔ پارٹی کے بعض ارکانِ پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹارمر آئندہ چند ماہ میں عہدہ چھوڑنے کا اعلان کریں۔