• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم بنیان مرصوص، بھارتی جارحیت کیخلاف تاریخی فتح، آج ملک بھر میں یوم تشکر

اسلام آباد ( طاہر خلیل )بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پرآج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا۔ دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے ہو گا، یاد گار شہدا پر پھول رکھے جائیں گے ،وفاقی دارالحکومت میں 31 ، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی ، مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی ہوگی ، جی ایچ کیو پاکستان مانومنٹ پر بڑی تقریبات ہوں گی ،پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں 7 مئی کو رات کی تاریکی میں بھارت کے پاکستان پر بزدلانہ حملوں کا پاک فوج نے دن کی روشنی میں آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعہ منہ توڑ جواب دے کر جنگی جارحیت پر آمادہ بھارت کو چند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے اور جنگ بندی کی پیشکش کرنے پر مجبور کر دیا۔اس معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا جس میں پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔یوم تشکر پر دن کا آغاز ملک بھر میں مساجد میں نماز فجر کے بعد قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیا جائے گا۔وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، اکیس توپوں کی سلامی دی جائے گی، جب کہ مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔یوم تشکر پر وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی۔

اہم خبریں سے مزید