لاہور (کرائم رپورٹر)شفیق آباد کے علاقے میں ایک گروہ نے باپ اور بیٹوں پر جان لیوا حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق 20 سے زائد افراد نے چھریوں، اینٹوں اور ڈنڈوں کے ساتھ حملہ کیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت گلفام، سجاد اور احد کے ناموں سے ہوئی ہے جن کو فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے