ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان چائنہ فرینڈ شپ کے سلسلہ میں سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سمر گیمزکے ٹرائلز کا شیڈول جاری کردیا ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطاالرحمن خان نے بتایاکہ پاکستان کے دیرینہ دوست ملک چائنہ کے ساتھ دوستی کی یاد میں پنجاب بھر سے پاک چائنہ فرینڈز شپ سمر گیمز کے سلسلہ میں ڈویژن لیول پر دس کھیلوں کے ٹرائلز کے بعد ٹیموں کی تشکیل کے لیے شیڈول جاری کردیا ہے۔