ملتان (سٹاف رپورٹر) صدر انجمن تجارت، ملازمت و زراعت پیشہ خواتین اور معروف سماجی رہنماطاہرہ نجم نے واپڈا ٹاؤن میں فیمی ٹیک کی سی ای او سیرت فاطمہ کی جانب سے منعقدہ عید فیسٹیول شاپنگ نمائش کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے مختلف سٹالز پر سجی خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کا معائنہ کیا اور نمائش میں شریک خواتین کی صلاحیتوں کو سراہا، انہوں نے سیرت فاطمہ کو سرائیکی اجرک پہنائی اور تحفہ بھی پیش کیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرہ نجم کا کہنا تھا کہ ہماری خواتین بے پناہ ٹیلنٹ کی مالک ہیں اور آج کی اس شاپنگ نمائش میں خواتین نے مختلف اسٹالز لگا کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔