• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلطانہ شاہین کی زیر قیادت معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے سلسلے میں ریلی

ملتان( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین کی قیادت میں لنگاہ ہاؤس دولت گیٹ سے دولت گیٹ چوک تک معرکہ حق بنیان المرصوص کی پہلی سالگرہ کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی جس میں خواتین کارکنوں سمیت دیگر نے بھی شرکت کی، ریلی کے موقع پر وزیراعظم، فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں نعرے بازی کی گئی اور کارکنوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سلطانہ شاہین نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے، اگر اب بھی بھارت نے کوئی مذموم حرکت کی تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔
ملتان سے مزید