• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی قومی تاریخ کا سنہرا باب ہے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں شیر عالم ، حیدر خان اچکزئی ، سکندر نعیم کھوکھر ، شمع شہزاد ، عامر جاوید ، پاسٹر جمشید اقبال ، صمد مینگل ، نثار اچکزئی ، پاسٹر ناصر اور دیگر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے دشمن کو ایسا منہ توڑ جواب دیا جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی بھارت نے اگر دوبارہ جارحیت کی تو اسے پہلے سے بڑھ کر منہ توڑ جواب ملے گا یہ بات انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے زیراہتمام معرکہ حق کے ایک سال پورے ہونے کے موقع پر اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیانہوں نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کا پاک فوج نے دندان شکن جواب دیااس گھڑی میں پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانا بشانہ کھڑی رہی آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی قومی تاریخ کا سنہراباب ہےپاکستان نے دنیا پر ثابت کیا کہ پاکستان ایک مضبوط ، خودار اور ناقابل تسخیر ریاست ہے۔
کوئٹہ سے مزید