کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور و رکن صوبائی اسمبلی شہناز عمرانی نے کہا ہے کہ آبرو اولڈ ہوم ایک بہترین ادارہ ہےیہ ا داراہ بزرگ خواتین کے لئے بہترین خدمات انجام دے رہا ہے معاشرے کے ہر فرد ادارے کوآبرو اولڈ ہوم کے ساتھ تعاون کرنا چاہئےان خیالات کا اظہار انہوں نے آبرو وومن اولڈ ایج ہوم کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیاایڈمنسٹریٹر ناہید کریم نے بریفنگ دی شہناز عمرانی نے کارکردگی کو سراہا اور بڑھاپے کا شکار اور بے گھر افراد کی خدمت کو انسانیت کا اعلی نمونہ قرار دیتے ہوئے عورتوں کے حقوق اور انکے تحفظ پر زور دیاانہوں نے کہا کہ اسلام میں کے بڑے حقوق ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم جس معاشرے میں وہاں سماجی برائیوں کی وجہ سے ہم اپنی روایات سے دور جارہے ہیں۔