کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص کی پہلی سالگرہ کے موقع پر جامعہ تربت میں تقریب کا انعقاد کیا گیاتقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کی ڈاکٹر گل حسن نے بیرونی خطرات کے مقابلے میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ملک کے دفاع، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہےبھارت کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان نے شاندار ردِعمل دیا انہوں نے کہا کہ معرکہ حق نے پاکستان کے خلاف بھارت کے جارحانہ عزائم کو بے نقاب کیا اور علاقائی امن و خودمختاری کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف کو مزید واضح کیا۔