• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، حاجی ولی محمد نورزئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی کی قیادت میں معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ولی محمد نورزئی اور دیگر نے کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے جس میں افواجِ پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور اور پیشہ ورانہ جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیاانہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج نےبہادری اور عسکری مہارت کی مثال قائم کی جسے دنیا بھر میں سراہا گیاانہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کا ردعمل متوازن ،قانونی اور بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق تھاسیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان مؤثر ہم آہنگی ، عوامی حمایت اور پاکستان کی مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم نے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں اہم کردار ادا کیاانہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں ہماری افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملاکر پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
کوئٹہ سے مزید