کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی سپریم کونسل کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نئی کابینہ ڈاکٹرز کے مسائل حل کرنے میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحتیوں کو بھر پور بروے کار لائے گی ان خیالا ت کا اظہارچیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر یاسر اچکزئی ،نو منتخب صدر ڈاکٹر حئی بلوچاور سابق صدر ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نےجنرل باڈی اجلاس و حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے نئی منتخب مرکزی کابینہ کو مبارکباد پیش کیجنرل باڈی اجلاس میں اہم تنظیمی امورکی باضابطہ منظوری دی گئی سابق صدر ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے اپنی کابینہ کی کارکردگی پیش کی سابق ترجمان ڈاکٹر صبور کاکڑ نے سابقہ کابینہ کی جانب سے حاصل کردہ اہم دستاویزات اور نوٹیفکیشنز پیش کیےوائس چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر بہار شاہ نے نئی منتخب کابینہ سے حلف لیاتقریب کے اختتام پر صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر حئی بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈاکٹرز کمیونٹی کے اعتماد نے ان پر ایک بڑی ذمہ داری عائد کی ہےڈاکٹر حئی بلوچ نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ بے روزگار ڈاکٹرز، خصوصا لیڈی میڈیکل آفیسرز اور ڈینٹل سرجنز کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ملازمتیں فراہم کی جائیں مطالبات کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو ڈاکٹرز احتجاج پر مجبور ہوں گے۔