• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویڈن کے آروِڈ نورڈکوسٹ نے آئی ٹی ایف ٹائٹل جیت لیا

کراچی (شکیل یامین کانگا) سویڈن کے آروِڈ نورڈکوسٹ نے پاکستان کے محمد شعیب کو ہراکر میکڈونلڈز پاکستان آئی ٹی ایف چیمپئن شپ 2026 جیت لی۔ اختتامی تقریب میں پاکستان میں سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا برگ وان لنڈے مہمانِ خصوصی اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق اعزازی مہمانِ تھے۔ اس موقع پر امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر، سینیٹر سلیم سیف اللہ خان، وفاقی سیکریٹری محی الدین وانی ودیگر موجود تھے ۔ اعصام الحق قریشی نے کہا کہ 25 سال بعد محمد شعیب میرے بعد پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے کسی آئی ٹی ایف پروفیشنل ایونٹ کے مسلسل دو فائنلز تک رسائی حاصل کی ۔
اسپورٹس سے مزید