کراچی( افضل ندیم ڈوگر) اسلام آباد میں طوفان بادوباراں کی وجہ سے 5 پروازوں کو متبادل اتارا گیا جبکہ 32 پروازوں کی آمد روانگی میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اتوار کی شب اسلام آباد میں شدید موسمی خرابی کی وجہ سے فلائٹ کی آمد روانگی متاثر ہوئی ریاض کی پرواز پی کے 754، شارجہ پی اے 213، کوئٹہ 9P857 کراچی اسلام آباد پی ایف 125 کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اتارا گیا جبکہ گوانگزو سے پہنچی کی پرواز سی زیڈ 8069 کو اسلام آباد لینڈنگ میں ناکامی پر واپس روانہ کر دیا گیا۔ کراچی اسلام آباد کی 2 پروازوں کو موسم بہتر ہونے تک روانہ نہیں کیا گیا۔