لاہور(خبرنگار)قومی امن کمیٹی کے زیر اہتمام مدرسہ جامع مسجد کبری نیو سمن آباد میں معرکہ حق کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس سےچیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم ۔چیئرمین قومی امن کمیٹی پروفیسر سید محمود غزنوی۔ڈاریکتر پیس سنٹر فادر جیمز چنن۔سیموئل پیارا ۔سید سجاد علی شاہ۔ڈاکٹر بدر منیر مجددی۔پادری آصف احسان کھوکھر ۔محمد حفیظ گجر۔صاحبزادہ محمد طلحہ بدر نے خطاب کیا۔تقریب میں پاک فوج کی کامیابی کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مو لانا محمد عاصم مخدوم نے کہاہے کہافواج پاکستان قوم کی حفاظت کی ضامن ہیں،بنیان مرصوص دشمن کے لیے سخت پیغام بن چکا ، ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ مو لانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ وہ افواج پاکستان کوبھارت کے ساتھ تاریخی جنگ بنیان مرصوص میں فتح کا ایک سال مکمل ہونے اور ازلی دشمن پر جنگی برتری حاصل کرنے پر خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔