• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 اشتہاریوں سمیت 18 جرائم پیشہ عناصر گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 6 اشتہاریوں سمیت 18 جرائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرلیا، اسلام آباد پولیس کے مختلف تھانہ جات کی ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 12ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے1100گرام چرس،1009 گرام آئس،45 بوتلیں شراب اور مختلف بور کے 4عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 6 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔
اسلام آباد سے مزید