• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ سے گلستان کا لونی کو پانی کی سپلائی یقینی بنا نے کا مطالبہ

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) گلستان کا لونی راولپنڈی کے مکینوں نے پینے کے پانی کی سپلائی میں تعطل پر تشویش اور غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی اور چیف ایگزیکٹو افسر چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ سے اپیل کی ہے کہ پانی کی بلاتعطل سپلائی کو یقینی بنا یا جا ئے۔ لین نمبر پانچ کے مکینوں جہانزیب ۔ محمد قمر اور حامد علی نے بتایا کہ پینے کا پانی باقاعدگی سے سپلائی نہیں کیا جا رہاجس کی وجہ سے مہنگے داموں خریدنا پڑتا ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس ایشو کو فوری طور پر حل کیا جا ئے۔
اسلام آباد سے مزید