• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت عظمیٰ، حق مہر میں دی گئی جائیداد کی منتقلی کے قانونی اصول

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) عدالت عظمیٰ نے حق مہر میں دی گئی جائیداد کی منتقلی کے قانونی اصول طے کر دئیے ، عدالت عظمیٰ نے حق مہر میں سسر کی جائیداد شامل کرنے سے متعلق مقدمہ کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کسی تیسرے شخص کی ملکیت کو مالک کی رضامندی کے بغیر حق مہر کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا  ، عدالت نے مدعیہ کے حق میں ایک کنال پلاٹ کی ڈگری منسوخ کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ اس حد تک کالعدم قرار دے دیا ہے تاہم حق مہر میں شامل پانچ لاکھ روپے اور سونے کے زیورات سے متعلق سابقہ فیصلے برقرار رکھے گئے ہیں، عدالت نے غیر ضروری قانونی چارہ جوئی سے بچنے کے لیے آئندہ نکاح نامہ میں جائیداد کی ملکیت سے متعلق ایک علیحدہ کالم شامل کرنے کا حکم بھی دیا۔
اہم خبریں سے مزید