دبئی (سبط عارف)متحدہ عرب امارات میں ’معرکہ حق‘ کی پہلی سالگرہ جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی، جہاں ابوظبی اور دبئی میں پاکستانی سفارتی مشنز کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان سفارتخانہ ابوظبی میں تقریب کے دوران ’معرکہ حق‘ پر خصوصی ڈاکومنٹری پیش کی گئی جبکہ سیاسی اور عسکری قیادت کے پیغامات بھی سنائے گئے۔ سفیر پاکستان شفقت علی خان نے افواج پاکستان کی بہادری، قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔دوسری جانب دبئی میں پاکستانی قونصل خانے میں بھی تقریب منعقد ہوئی جہاں تقریب میں امن کے گیت پیش کئے گئے۔