• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈا، پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا جامع جائزہ

لاہور (آصف محمود بٹ)وزیراعظم اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈا، پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا جامع جائزہ۔ اصلاحاتی پروگرام کے اہم اہداف میں مالیاتی لیکجز کا خاتمہ، ٹیکس چوری کی نشاندہی کی ریاستی صلاحیت میں اضافہ، ادارہ جاتی احتساب کو مضبوط بنانا شامل ۔ سول سروس کے اندر دیانتداری کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے ڈیجیٹل اثاثہ جات، اہم ریگولیٹری اداروں کے سربراہان کی میرٹ پر تقرریوں کی تجاویز بھی شامل۔ڈی جی سہیل ظفر چٹھہ کا ایک ہفتے میں KPIs تیار کرنے، بدعنوانی کے زیادہ خطرے والے 10محکموں کی نشاندہی، ای پروکیورمنٹ، ڈیجیٹل ویری فکیشن پر زور۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے وفاقی حکومت کے جاری اقتصادی گورننس اصلاحاتی پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے صوبائی اینٹی کرپشن فریم ورک کو وزیراعظم کے اکنامک گورننس ریفارمز کے تحت شفافیت، ڈیجیٹل تبدیلی اور ادارہ جاتی جوابدہی کے وسیع تر اہداف سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید