• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کے کمپیوٹیشنل کیمسٹری کے سائنسدان ’ ایف آر ایس سی فیلو‘ کیلئے منتخب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) کے پروفیسر ڈاکٹر ظہیر الحق کو کیمیائی علوم کے فروغ میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں رائل سوسائٹی آف کیمسٹری (ایف آر ایس سی)، برطانیہ کا فیلو منتخب کر لیا گیا ہے۔ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ نے پروفیسر ڈاکٹر ظہیر الحق کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے نہ صرف ادارے بلکہ جامعہ کراچی کے لیے بھی ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

ملک بھر سے سے مزید