اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ پشاور مارکیٹ میں نرخ کراچی کے مقابلے میں فی 100 کلو گرام تقریباً 1300 سے 1400 روپے زیادہ ہو گئے ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق نیو گندم پشاور پلانٹ میں کیش ادائیگی پر نرخ 12 ہزار 150 سے 200 روپے فی 101 کلو گرام تک پہنچ گئے ہیں جبکہ آج مارکیٹ میں مزید 150 سے 200 روپے فی 100 کلو گرام اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔