کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات موجود ہیں جو باہمی احترام، تعاون اور عوامی روابط پر مبنی ہیں۔ انھوں نے سبکدوش ہونے والے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے سندھ اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور ترقیاتی تعاون کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو تسلیم کیا۔وزیراعلی نے یہ باتیں وزیراعلی ہاس کراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی ملاقات کے دوران کہیں جہاں باہمی دلچسپی، سرمایہ کاری، تعلیم، ترقیاتی تعاون اور دوطرفہ روابط سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مراد علی شاہ نے کراچی میں تعیناتی کے دوران لانس ڈوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے سندھ اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط ہوا۔