• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونی ممالک سے 12 ہزار پاکستانی رہا، 21 ہزار تاحال قید

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ساڑھے بارہ ہزار سے زائد پاکستانی قیدی بیرون ملک جیلوں سے رہا ہوئے جبکہ 21 ہزار 480 تاحال قید ہیں۔قومی اسمبلی میں وزارت خارجہ کی جانب سے پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق بغداد سے سب سے زیادہ 4863، جدہ 1947پاکستانی قیدی رہا ہوئے۔اس کے بعد کوالالمپور سے 1650، دبئی سے 1899، ریاض سے 863، مسقط سے 371، ماسکو سے 93 پاکستانیوں کی رہائی ممکن ہوئی۔
ملک بھر سے سے مزید