• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزمہ نے نشہ آور اشیا کے باکس پر اپنے نام کی برانڈنگ کروا رکھی تھی

کراچی:…منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کو گزشتہ دنوں سول حساس ادارے نے لاہور سے گرفتار کیا تھا۔ملزمہ طویل عرصے سے شہر کے پوش علاقوں میں آئس اور کوکین کی فراہمی میں ملوث رہی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمہ ماہانہ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث تھی۔ملزمہ انمول عرف پنکی کوکین، آئیس، ایکسٹیسی اور پارٹی پلز کا دھندہ کرتی تھی۔ ملزمہ نے نشہ آور اشیاء کی فروخت میں استعمال کئے جانے والے باکس پر اپنے نام کی برینڈینگ بھی کروا رکھی تھی۔

اہم خبریں سے مزید