• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انمول پنکی پوش علاقوں میں آئس اور کوکین فراہمی میں ملوث رہی

کراچی:…منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی طویل عرصے سے شہر کے پوش علاقوں میں آئس اور کوکین کی فراہمی میں ملوث رہی ، کوکین، آئیس، ایکسٹیسی اور پارٹی پلز کا دھندہ ،خواتین رائیڈرز کا بھی استعمال کیا جاتا تھا، تعلیمی اداروں میں منشیات کے دھندے پر پولیس کو مطلوب رہی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمہ ماہانہ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث تھی۔ملزمہ انمول عرف پنکی کوکین، آئیس، ایکسٹیسی اور پارٹی پلز کا دھندہ کرتی تھی۔ ملزمہ شہر کے پوش علاقوں کلفٹن، ڈی ایچ اے اور دیگر علاقوں میں آن لائن منشیات کو مخصوص رائیڈرز کے ذریعے سپلائی کرتی تھی۔

اہم خبریں سے مزید