• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنکی نے اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر کوکین سپلائی کا نیٹ ورک بنایا

کراچی:…تفتیشی ذرائع کے مطابق کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی نے اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکرکوکین سپلائی کا نیٹ ورک بنایا، سابقہ وکیل شوہر کے ساتھ کوکین کا دھنداشروع کیا ،کراچی کے علاقہ جمشید کوارٹرز کی رہائشی تھی، ماڈل بننا چاہتی تھی، کم عمری میں گھر سے نکلی، بڑی بڑی پارٹیوں میں جانا شروع کردیا،وکیل سے طلاق کے بعدپولیس افسر سے شادی کی ،5 سال قبل پنجاب میں گرفتار ہوئی تاہم پنجاب پولیس کورشوت دے کررہائی حاصل کرلی۔انمول نے کوکین بنانے کا طریقہ انٹرنیٹ سے سیکھااور باقاعدہ کوکین کا اپنا ایک برانڈ بنایا،تفتیشی زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انمول پنکی نے شروع میں اپنے سابقہ شوہر کے ساتھ ملکر کوکین کا کام شروع کیا جو ایک وکیل تھاا اور عالمی کوکین گینگ میں کام کرتا تھا،انمول کراچی کے علاقہ جمشید کوارٹرز کی رہائشی تھی جہں سے سے ابولحسن اصفہانی روڈ ،گلستان جوہر اور پھر لاہور منتقل ہوگئی ،انمول ماڈل بننا چاہتی تھی اس سلسلہ میں وہ کم عمری میں گھر سے نکلی اور شہر میں بڑی بڑی پارٹیوں میں جانا شروع کردیا،جہاں پر انمول نے منشیات کے استعمال اور سپلائی کے طریقہ کار کو دیکھ کر اس فیلڈ میں آنے کی منصوبہ بندی کی،انمول نے اپنے وکیل شوہر سے طلاق کے بعد ایک پولیس افسر سے شادی کی،پنکی نے تیزی سے اپنا کوکین کا نیٹ ورک قائم کیا اورپاکستان کی سب سے بڑی کوکین ڈیلر بن گئی،ملزمہ نے دوران تفتیش حکام کو یہ بتایا ہے کہ وہ پانچ سال قبل پنجاب پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوئی تھی تاہم انہوں نے بھاری رشوت دے کر خود کو چھڑوایا، پنکی لاہور سے خواتین کے ذریعے ٹرین سے کوکین کے پیکٹ کراچی بھیجواتی تھی،اسٹیشن سے بائیک رائیڈرز منشیات کے الگ الگ پیکٹ لے کر ڈیلرز تک پہنچاتے تھے۔
اہم خبریں سے مزید