کراچی:…کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کی گرفتاری نے کی کارکردگی پر بھی کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔ ملزمہ اتنے عرصے تک منشیات کی سپلائی کا نیٹ ورک کیسے چلاتی رہی؟پولیس جو اڑتی چڑیا کے بھی پر گن لیتی ہے وہ اتنے منظم انداز میں شہر میں منشیات کے نیٹ ورک سے کیسے لا علم رہی؟۔ملزمہ کا منشیات کا کاروبار کھلے عام کیسے چل رہا تھا؟۔پولیس اب تک یہ جواب بھی نہیں دے سکی ہے کہ انمول عرف پنکی کی پشت پناہی کون کر رہا تھا؟۔