• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزمہ کو عدالت میں پروٹوکول، وزیر داخلہ کا نوٹس، افسران معطل، رپورٹ طلب

کراچی:…منشیات فروشی کا نیٹ ورک آپریٹ کرنے والی ملزمہ انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی کے دوران ایس اوپی اور قواعد کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے بعد وزیر داخلہ کے نوٹس پر متعلقہ افسران کو معطل کردیا گیا، وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے بھی وضاحت مانگ لی،ایڈیشنل آئی جی نے ایس ایس پی ساؤتھ کو انکوائری افسر مقرر کردیا گیا،صوبائی محکمہ داخلہ کا پنکی کے معاملے پرجےآئی ٹی بنانےکافیصلہ، کراچی پولیس چیف ، 3بیوروکریٹ شامل ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے کوکین ڈیلر ملزمہ پنکی کو عدالت میں پروٹوکول دینے کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی شفاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ملزمہ کو پروٹوکول کیسے دیا گیا؟ تمام ذمہ دار اہلکار وضاحت پیش کریں۔ضیاءالحسن لنجار نے کہا کہ پروٹوکول فراہم کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسا عمل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں،غفلت برتنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔کوئی بھی مجرم قانون سے بالاتر نہیں ہے، ہر شخص کے ساتھ قانون کے مطابق برتاؤ کیا جائے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ متاثر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں ملزمان کو غیر ضروری پروٹوکول دینا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈشنل آئی جی کراچی کو واقعہ کی مفصل ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید