کراچی:…تفتیشی حکام کے مطابق ملزمہ نے تقریباً 12 سے 13 برس قبل معمولی نوعیت کی منشیات فروشی شروع کی۔ ملزمہ کی کوکین25 ہزار روپے فی گرام اور “گولڈ” نامی برانڈ40 ہزار روپے فی گرام تک فروخت ہوتی تھی،17 سے 22 برس عمر کے نوجوان بڑے خریدار، امیر گھرانوں اور شوبز انڈسٹری کے افراد بھی شامل،ملزمہ لاہور میں پولیس اہلکاروں پر اپنی گاڑی چڑھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی تھی۔تفتیشی افسران کے مطابق شادی کے بعد ملزمہ باقاعدہ منشیات کے دھندے سے منسلک ہوگئی۔ 17 سے 22 برس عمر کے نوجوان اس کے بڑے خریدار تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اپنے نام سے منسوب برینڈنگ کے ساتھ کوکین کی پیکنگ بھی متعارف کرا رکھی تھی جبکہ پیکجنگ اور پرنٹنگ مارکیٹ سے کرائی جاتی تھی۔کوکین میں استعمال ہونے والے کیمیکل کیٹامائن اور ایسیٹون ادویات کی ہول سیل مارکیٹ سے حاصل کئےجاتے تھے۔