کراچی:…تفتیشی ذرائع کے مطابق جب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا شروع کی تو وہ کراچی سے فرار ہو کر لاہور منتقل ہوگئی۔دوران تفتیش انمول عرف پنکی نے بتایا کہ شناخت چھپانے کیلئے اس نے اپنی انگلیاں تیزاب سے جلائیں اور تیز دھار آلے سے انگلیوں کو نقصان پہنچایا تاکہ اس کی بائیو میٹرک شناخت نہ ہوسکے اور کرمنل ریکارڈ میں اس کے بائیو میٹرک کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہو۔ لاہور میں کرائے کے مکان میں رہائش تھی، والدہ، بھابی اور ایک بچہ بھی مقیم تھا۔ملزمہ کے مطابق بیشتر ادارے صرف اس کا نام جانتے تھے یہی وجہ تھی کہ وہ کئی برس تک روپوش رہنے میں کامیاب رہی۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزمہ نے لاہور میں کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کر رکھی تھی جہاں اس کی والدہ، بھابی اور ایک بچہ بھی مقیم تھا۔