• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبادی پر قابو پانے والے صوبوں کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں مراعات کی تجویز

اسلام آباد (مہتاب حیدر) احسن اقبال نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت ان صوبوں کے لیے مراعات متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے جو آبادی میں اضافے کو کامیابی سے کنٹرول کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی پائیدار ترقی اور معاشی استحکام کے لیے متوازن آبادی کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ اسلام آباد میں قومی اور صوبائی آبادی کے تخمینے 2023-2050 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ آبادی میں بے ہنگم اضافہ پائیدار ترقی، معاشی پیش رفت اور قومی وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آبادی میں اضافے کی موجودہ شرح برقرار رہی تو 2050 تک پاکستان کی آبادی 370 سے 400 ملین تک پہنچ سکتی ہے، جس سے صحت، تعلیم، روزگار، پانی، خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات پر شدید دباؤ پڑے گا۔

اہم خبریں سے مزید