• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ہرمز بحران کے باعث روس سے تیل کی درآمدات بڑھانے کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کا آبنائے ہرمز کے بحران کے باعث روس سے تیل کی درآمدات بڑھانے کا فیصلہ، ماسکو میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ پاکستان روس اور وسطی ایشیا سے جنوبی ایشیا تک پائپ لائن منصوبوں پر بھی غور کر رہا ہے، فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے گرد پیدا ہونے والے بحران کے باعث پاکستان روس سے تیل کی درآمدات بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اپنی توانائی ضروریات کا صرف دس فیصد خود پیدا کرتا ہے جبکہ باقی زیادہ تر خلیجی ممالک سے درآمد کی جاتی ہیں، اسی لیے موجودہ صورتحال نے اسلام آباد کو متبادل ذرائع تلاش کرنے پر مجبور کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید