کراچی ( سید محمد عسکری)وفاقی حکومت نے دانش اسکولز اتھارٹی ایکٹ 2026 کے تحت دانش اسکولز اتھارٹی بورڈ تشکیل دے دیا ہے جس کی سربراہی وزیر اعظم کریں گے۔ وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ تین برس کے لئے اعزازی بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم بورڈ کے چیئرمین جبکہ وفاقی وزیر تعلیم وائس چیئرمین ہوں گے۔ دیگر اراکین میں وفاقی سیکریٹری تعلیم، وفاقی سیکریٹری خزانہ، وفاقی سیکریٹری منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات شامل ہیں۔بورڈ میں نجی اور سماجی شعبے سے بھی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے جن میں مس زوبیہ ڈوگر، سینیٹر آغا شہزیب درانی،شہزاد رائے، مشتاق جدون، عاصم بشیر خان، مشرف زیدی اور ایڈووکیٹ علی رضا شاہ شامل ہیں۔ دانش اسکولز اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر بھی بورڈ کے رکن ہوں گے۔وزارتِ تعلیم کے مطابق بورڈ دانش اسکولز اتھارٹی ایکٹ 2026 کے سیکشن 4 کے تحت تمام اختیارات اور فرائض انجام دے گا۔ نوٹیفکیشن 11 مئی 2026 کو جاری کیا گیا جس پر ڈپٹی سیکریٹری (دانش) شاہ جہاں کے دستخط ہیں ۔