• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KP، لکی مروت، بازار میں دھماکا، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 10 شہید

سرائے نورنگ، اسلام آباد، پشاور (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) فتنہ الخوارج کی جانب سے لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار میں دھماکے نتیجے میں 2ٹریفک اہلکاروں سمیت10 افراد شہید، 45زخمی ہوگئے جن میں 10زخمیوں کی حالت ڡتشویشناک بتائی گئی ہے جسکے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ زخمیوں ، شہداء کو نورنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ شدید10 زخمیوں کو نورنگ ہسپتال سے بنوں منتقل کر دیا گیا ۔ ہسپتال لائے گئے زخمیوں میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ سرائے نورنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔9شہدا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، ڈی پی او نذیر خان نے بتایا کہ دھماکے میں جس گاڑی کا استعمال کیا گیا، اس میں ایک من سے زائد بارودی مواد رکھا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید