• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال 4948 ارب سود کی ادائیگی پر اخراجات، مالیاتی خسارہ 0.7 فیصد رہا

اسلام آباد( رپورٹ ،تنویر ہاشمی )پاکستان نے رواں مالی سال 2025-26کے پہلے نو ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 4948ارب روپے خرچ کیے ، دفاعی امور پر1690ارب روپے ،ترقیاتی اخراجات اور قرضوں کی فراہمی پر1831ارب روپےخرچ کیے ہیں ، نوماہ میں مجموعی مالیاتی خسارہ 856ارب روپے رہا جو جی ڈی پی کےلحاظ سے 0.7فیصد ہے،پرائمری بیلنس جی ڈی پی کےلحاظ سے2 3.فیصد رہا،پاکستان نے مجموعی طور پر 1334ارب بیرونی قرضہ لیا، 1439ارب روپے کی واپس ادائیگی کی گئی،ایف بی آر کا 9306ارب روپے کا ٹیکس ریونیو ، صوبوں نے860ارب روپے کا ٹیکس ریونیو جمع کیا، وزارت خزانہ نے مالیاتی آپریشن رپورٹ جاری کردی۔

اہم خبریں سے مزید