• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپٹما کی پنجاب انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (ترمیمی) بل 2026 کی شدید مخالفت

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے پنجاب انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (ترمیمی) بل 2026 کی شدید مخالفت کی ہے۔ ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ اس نئے لیوی کے نفاذ سے بڑے پیمانے پر صنعتی زوال شروع ہو سکتا ہے، برآمدات کو نقصان پہنچے گا اور ملک کے سب سے بڑے صنعتی صوبے میں ’’ڈی انڈسٹریلائزیشن‘‘ کے عمل میں تیزی آئے گی۔ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے نام لکھے گئے ایک تفصیلی خط میں، اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد نے اس قانون سازی کو، جسے پنجاب اسمبلی نے 6 مئی 2026 کو منظور کیا تھا، ایک انتہائی تشویشناک پیش رفت قرار دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید