• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا مالی بے ضابطگیوں اور انتظامی بحران پر اظہار تشویش

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کی انجمن اساتذہ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر غفران احمد، اساتذہ اور ملازمین کے نمائندوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جامعہ کراچی میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں، غیر ضروری اخراجات اور انتظامی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی اس وقت تاریخ کے بدترین مالی بحران سے گزر رہی ہے جبکہ اساتذہ اور ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں، پنشن اور دیگر واجبات کی ادائیگی میں تاخیر کا سامنا کررہے ہیں پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ جامعہ کراچی کے اساتذہ گزشتہ کئی روز سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید