اسلام آباد(کامرس رپورٹر)ایف بی آر نے ملک بھر میں کسٹم کے فیلڈ دفاتر میں گریڈ ایک سے گریڈ 15تک کی منظور شدہ آسامیوں ،ملازمین کی تعداد اور دیگر تفصیلات طلب کر لیں ، ایف بی آر کی جانب سے کسٹم کی فیلڈ فارمیشن کےڈی جی، چیف کلکٹرز، کلکٹرز آف کسٹم اپیلز اور جیوڈیکیشن کو جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ مذکورہ معلومات 14مئی تک جمع کرائی جائیں۔