کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایشیائی ترقیاتی بینک کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور سندھ کے بڑے شہروں میں ٹرانسپورٹ نظام کیلئے معاونت کرے گا،تفصیلات کے مطابق منگل کو اے ڈی بی کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر حسین حیدر کی زیر قیادت ایک وفد نے چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے ملاقات کی۔وفد میںایشیائی ترقیاتی بینک کے ٹرانسپورٹ اسپیشلسٹ مسٹر وونبے سیو، پروجیکٹ آفیسر انفراسٹرکچر حمید خان، کنسلٹنٹ عمر شفیق اور کنسلٹنٹ صادق شامل تھے جبکہ سندھ کے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور دیگر سینئر افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔