• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 ماہ، وفاق سے صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 5630 ارب منتقل

اسلام آباد(تنویر ہاشمی )وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2025-26کے پہلے نوماہ ( جولائی تا مارچ ) کے دوران صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت مجموعی طور پر 5630 ارب 77 کروڑ روپے منتقل کیے ،وفاقی حکومت نے پنجاب 2782ارب 26کروڑر وپے، سندھ کو 1400ارب 84کروڑروپے ، خیبرپختونخوا کو 911ارب 95کروڑر وپے اور بلوچستان کو 535 ارب 71 کروڑ ر وپے منتقل کیے، وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب نے نو ماہ کے عرصے میں 348ارب53کروڑر وپے ٹیکس ریونیو جمع کیا اور نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 146ار ب51کروڑ روپے جمع کیے گئے ، صوبہ سندھ نے صوبائی ٹیکسوں کی مد میں 425ارب روپے اور نان ٹیکس ریونیو کی مد میں ساڑھے 54ارب روپے جمع کیے۔

اہم خبریں سے مزید