کراچی (اسد ابن حسن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی ایف آئی اے کے ہمراہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی نئی تعمیر کی جانے والی عمارت کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے ایلیٹ پولیس ٹریننگ اسکول پراجیکٹ کو 31 مئی تک مکمل کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے ملٹی اسٹوری ہوسٹل کا دورہ بھی کیا اور ساتھ ہی ماڈل کمرے کا معائنہ کیا اور ہدایات جاری کیں۔