• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،کینٹ پولیس نے ملزم شہزاد سے 10لیٹر شراب، ملزم اقبال سے 10لیٹر شراب،ملزم حسن سے 10لیٹرشراب، ملزم جابر سے 10لیٹر شراب، چہلیک پولیس نے ملزم حق نواز سے 12لیٹر شراب، بی زیڈ پولیس نے ملزم فیضان سے 15لیٹر شراب ،ملزم اظہار سے 15لیٹر شراب اور دہلی گیٹ پولیس نے ملزم واصف سے 1080 گرام آئس برآمد کرلی ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے شہریوں کو جعلی چیک دینے کے الزام میں 7افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ، شہری کے رقبہ پر قبضے کی کوشش کرنے کے الزام میں نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چار نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، تھانہ ممتاز آباد پولیس نے 8سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ بھتہ وصولی کے الزام میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید