• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں، عطا تارڑ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں، بعض عناصر امریکا ایران مذاکرات کے حوالے سے شرانگیزی اور غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے معاملے پر پاکستان کو بطور ثالث انتہائی محتاط کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لئے اہم سفارتی کوششیں کی ہیں اور یہ کوششیں جاری ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ کسی بھی ثالثی عمل میں خاموش سفارتکاری بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ ہر موقع پر پاکستان کی عزت اور تعریف کرتے ہیں، تاہم بعض عناصر امریکا ایران مذاکرات کے حوالے سے شرانگیزی اور غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق غیر مصدقہ ذرائع اور بے نام افراد کے حوالے سے خبریں چلائی جارہی ہیں، جبکہ کچھ حلقوں کو عالمی سطح پر پاکستان کو ملنے والی پذیرائی ہضم نہیں ہورہی۔

اہم خبریں سے مزید