کراچی (نیوز ڈیسک)گذشتہ دنوں رات گئے ٹروتھ سوشل پوسٹس ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ کی عکاس قرار، امریکی صدر مخالفین پر حملے اور سازشی نظریات پھیلاتے رہے، ہزاروں پوسٹس پر مبنی امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رات گئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مسلسل پوسٹس کے ذریعے اپنی سیاسی سوچ، غصے اور ترجیحات کا اظہار کرتے ہیں۔