• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کا سونے کی غیرقانونی تجارت کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن

دبئی (سبط عارف) امارات کا سونے کی غیرقانونی تجارت کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے نئے قوانین متعارف۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سونے کی غیرقانونی تجارت، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے بڑے اقدامات کا اعلان کردیا۔ اماراتی وزیر معیشت و سیاحت عبدالله بن طوق المری نے دبئی گولڈ مارکیٹ ( سوق ) کا دورہ کیا اور تاجروں سے ملاقات کرکے نئے قوانین پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔

اہم خبریں سے مزید