• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں جگہ جگہ جانوروں کی غیر قانونی منڈیاں آباد، ٹریفک جام کا مسئلہ جنم لینے لگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی شہر کے مختلف مقامات پر عید الاضحی پر قربانی کیلئے لائے گئے جانوروں کی غیر قانونی منڈی آباد ہونے سے شہر میں ٹریفک جام کا مسئلہ جنم لینے لگا، بیوپاریوں نے شہر کی مصروف ترین شاہرائوں پر جگہ جگہ بکرے، گائے، دنبے فروخت کرنا شروع کردئیے ہیں جس کو خریدنے اور دیکھنے والوں کے رش سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہورہا ہے، برنس، روڈ، عائشہ منزل، نمائش چورنگی، غریب آباد، ناظم آباد پہلی چورنگی، پیٹرول پمپ ناظم آباد، حیدری فائیو اسٹار چورنگی، پاور ہائوس چورنگی ، ناگن چورنگی، یوبی ایل اسپورٹس کمپلکس، لانڈھی، کورنگی، اورنگی ٹائون،شاہ فیصل کالونی ،پاک کالونی کی مختلف سڑکوں، لیاقت آباد دس نمبر کے علاوہ نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس کی سڑکوں پر جانوروں اور خریداروں کا ہجوم دکھائی دے رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید