• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویزا کے نام پر دھوکہ دینے والا ملزم گرفتار، ڈیلر سے ایرانی کرنسی برآمد

کراچی(مطلوب حسین )ایف آئی اے نے مبینہ طور پر بیرون ملک ملازمت اور ویزا کے نام پر دھوکہ دینے والےملزم کو گرفتار کرلیا ،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ہیومن ٹیفیکنگ سرکل کراچی نےملزم محمد منیب کو گرفتار کر لیا، ایف آئی اےحکا کے مطابق ملزم پر ملائیشیا ویزا اور سفری دستاویزات کے نام پر فراڈ کا الزام ہے، گرفتارملزم نے شکایت کنندہ سے 2 لاکھ 34 ہزار روپے وصول کیے تھے،ملزم نے بیرون ملک بھجوانے اور ویزا دلوانے کے جھوٹے وعدے کیے،انکوائری کے دوران الزامات درست ثابت ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا،بعد ازاں ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، دریں اثنا ایف آئی اے نے مبینہ طور پرغیر قانونی فارن کرنسی ڈیلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں ایرانی ریال برآمد کرلئے ،تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کے علاقہ کھارادر کراچی میں چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی ۔

اہم خبریں سے مزید