• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی آر کی خلاف ورزیوں سے پاکستان کو سالانہ 860 ارب روپے کا نقصان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آئی پی آر کی خلاف ورزیوں سے پاکستان کو سالانہ 860ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے ،پاکستان میں بیشتر دانشورانہ املاک سے متعلق تنازعات کے حل میں 3 سال سے زائد عرصہ لگ جاتا ہے، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو او ورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI)نے انٹلکچوئل پراپرٹی رائٹس (IPR) سروے کی رپورٹ جاری کی ہے ۔ روپورٹ کے مطابق 8سیکٹرزپر مشتمل سروے کے مطابق دانشورانہ املاک کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان کو سالانہ 860ارب روپے کی آمدنی اور ٹیکسزکا نقصان ہورہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید