• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصفہ بھٹو کا ہلال احمر پاکستان کا دورہ، بیگم نصرت بھٹو لائبریری کا افتتاح کیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے شازیہ مری کے ہمراہ ہلال احمر پاکستان کا دورہ کیا۔نیشنل ہیڈکوارٹر زمیں نو قائم شدہ “بیگم نصرت بھٹو لائبریری” کا افتتاح کیا،آصفہ بھٹو زرداری نے بیگم نصرت بھٹو لائبریری کا ربن کاٹا جس کے بعد انہوں نے ہلال احمر پاکستان کے ڈیزاسٹر ریسپانس ڈسپلے اور"ہلال احمر پاکستان انسانی خدمت کا سفر"کے عنوان سے تصویری نمائش کا بھی معائنہ کیا،بعد ازاں مہمانِ خصوصی نے "بیگم نصرت بھٹو لائبریری"کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی جس کے بعد دعا کی گئی، انہوں نے لائبریری کا دورہ بھی کیا اور وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے اس اقدام کو انسانی اقدار، تعلیم اور رضاکارانہ جذبے کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کی ایک قابلِ تحسین کاوش قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید